کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیر آکاخیل ) کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے نانبائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔25گرفتار
ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر25نانبائی گرفتار کر کے جیل بھجوا دئیے ۔ ڈپٹی کمشنر میر شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم اور اسپیشل مجسٹریٹ ماریہ شمعون نے جان محمد روڈ علمدار روڈ میکانگی روڈ اور دیگر علاقو ں میں کم وزن روٹی فروخت کرنیکا نوٹس لیتے ہوئے چھاپے مارے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر25نانبائی گرفتار کر لئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم کا کہنا تھا کہ گرانفروشوں سے رعایت نہیں ہوگی دودھ فروشوں قصابوں نانبائیوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Shares: