کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل) شہر میں غیر معیاری مصالحہ بنانے والی فیکٹری سیل کردی گئی
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء المنعم کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کے عملے نے کوئٹہ شہر میں کارروائی کرتے ہوئے مصالحہ بنانے والی فیکٹری کو سیل کردیاہے اور فیکٹری مالک کوبھی گرفتارکرلیاگیا ہے، اے سی سٹی کا کہنا تھا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا-
Shares:








