نواب شاہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعنایت بلادی) زمین کے تنازعہ پر جگھڑا، ایک شخص قتل ، ورثاءکا لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا
تفصیل کے مطابق نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد میں تھانہ کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر گذشتہ روز قتل ہونے والے نوجوان کے ورثا ء نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر روڈ بلاک کر دیا ،مظاہرین کی جانب سے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، روڈ بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، دھرنے کے باعث کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس موقع پر ورثا ء کا کہنا تھا کہ پولیس انتظامیہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے کے بجائے تحفظ فراہم کررہی ہے اورہمیں دھمکا رہی ہے
نواب شاہ : زمین کے تنازعہ پر ایک شخص قتل ، ورثاءکا لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا،ٹریفک معطل ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا ،ورثا ء کا کہنا تھا کہ پولیس قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے کے بجائے تحفظ دے رہی ہے@BaaghiTV @MumtaazAwan pic.twitter.com/Sp6DVli0xO
— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) June 2, 2023
مظاہرین نے ایس ایس پی سمیت اعلی حکام سے فوری نوٹس لے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ،دوسری جانب ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، جو ملزمان کی تلاش کررہی ہیں ، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔