36 افراد کے قتل میں ملوث متحدہ لندن گروپ کا دہشتگرد گرفتار

buldaag

شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کی،کاروائی کے دوران دہشتگرد جنید بلڈاگ گرفتار کر لیا گیا، ملزم کا تعلق متحدہ کے لندن گروپ سے ہے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا جنید بلڈاگ 36 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم رئیس مما کا رائٹ ہینڈ جانا جاتا تھا ،گرفتار ملزم پولیس حملوں افسران کے قتل میں ملوث ہے ملزم نے 2011 میں 4 پولیس اہلکاروں کو قتل کیا ملزم نے مختلف واقعات میں 26 اہلکاروں کو زخمی کیا ،ملزم پر ایس پی محمد شاہ کے قتل کا بھی الزام ہے ملزم کے خلاف کراچی میں سینکڑوں مقدمات درج ہیں ملزم کے خلاف دہشتگردی کے متعدد مقدمات درج ہیں

گرفتار ملزم جلاؤ گھیراؤ میں بھی ملوث رہا ہے ،رینجرز نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم پولیس کے حوالے کر دیا گرفتار ملزم کورنگی ،ملیر،اور شرقی میں ٹارگٹ کلنگ کا نیٹورک آپریٹ کرتا تھا

ترجمان رینجرزکے مطابق عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

رینجرز ہیڈکواٹرمیں ترجمان رینجرز نے صحافیوں کو سالانہ رپورٹ پربریفنگ دی ہے،

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

Comments are closed.