گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) ہفتہ کے روز تھانہ مندرہ کے علاقہ چٹھ ماہندر میں معمولی تلخ کلامی پر طیش میں آکر بھائی نے بھائی کو پےدر پے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم گلفراز نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنے حقیقی چھوٹے بھائی یاسر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ،مندرہ پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی

Shares: