اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )بہاولپور کا اکاؤنٹ آفس فرعون اور کر پشن کا گڑھ بن گیا۔کسی بھی آ رڈر کو نہیں مانتا-
محکمہ ہیلتھ ماں بچہ صحت پروگرام کے ملازمین کے ساتھ ظلم پچھلے 24 ماہ سے ذلیل و خوار پروگرام ڈائریکٹر کے آرڈر ماننے سے انکار سی او ہیلتھ کے آ ڈر ماننے سے انکار ڈسٹرکٹ کواڈینٹر کے آرڈر ماننے سے انکار اور تو اور بہاول پور ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی نہیں مانا ۔بہاولپور کا اکاؤنٹ آفیسر مختار بلوچ انسانیت کے نام پر ایک دھبہ ہے ، ماں بچہ صحت کے ملازمین ذہنی اذیت کا شکار، ملازمین کی حالت خود کشیوں تک پہنچ گئی ہے۔اکاؤنٹ آفیسر آے روز نئے نئے بہانے بناتا ہے جبکہ پنجاب کے 35 ضلعے سکیل کے حساب سے تنخواہیں دے رہے ہیں بہاولپور کا اکاؤنٹ آفس ملازمین سے ظلم اور زیادتیاں کر رہا ہے ،ہیلتھ آفیسر اور ملازمین اکاؤنٹ آفس کے چکر لگا لگا کے تھک چکے ہیں اکاؤنٹ آ فیسر مختیار کی اپنی بدمعاشیاں ہیں۔فی میل ایل ایچ وی کے ساتھ بدتمیز یاں یہ ان کامعمول ہے انہوں نے ایک ڈیکٹیڑر جمال کو اکاؤنٹ آفس بٹھایا ہوا ہے جو ہر ٹھیک بات پر کیڑے نکالتا ہےملازمین کو تنخواہیں دینے سے انکار، آے روز نیا اعتراض لگا دیتے ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں 15000 کی کٹوتیاں کی جا رہی ہیں .اکاؤنٹ آفیسر مختار بلوچ ملازمین کی تنخواہوں کا کروڑوں کا بجٹ کھا رہا ہے۔اکاؤنٹ آفس بہاولپور میں کوئی بھی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا ان ملازمین کا قصور یہ ہے انہوں نے ان کو رشوت نہیں دی ۔18000 تنخواہ لینے والے ملازمین سے 20 لاکھ رشوت مانگتے ہیں ۔غریب ملازمین کہاں سے لائیں اتنے پیسے ۔پنجاب کے بڑے اکاؤنٹنٹ جنرل نے سب ملازمین کی تنخواہیں سکیل کے حساب سے جاری کی ہیں اس کے ثبوت بھی دکھائے ہیں ان کو بھی ماننے سے مختار بلوچ اکاؤنٹ آفیسر نے انکار کر دیا جبکہ ملازمین کے کنٹریکٹ میں تو سیع پنجاب کی کیبنٹ نے دی ہیں، مختار اکاؤنٹ آفیسر کسی کی بھی آرڈر کو نہیں مانتا اب ملازمین نے ظلم کے خلاف جنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔اگر ہمارہ یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو سب ملازمین اکاؤنٹ آ فس کے اندر اتجاج کریں گے ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب۔وزیر صحت سے اپیل ہیں ۔اس طرح کے آفیسر کا تبادلہ کیا جائے ۔ملازمین کی اس اکاؤنٹ آفیسر سے جان چھڑای جاے

Shares: