گوجرانوالا : پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی: اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،اس حوالے سے مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پربیان جاری کرتےہوئےلکھا کہ پہلےکرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی، لاہورکےایک اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسز میں پرویز الٰہی بری ہو گئے۔
چودھری پرویز الہی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا
پہلے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی ۔لاہور کے ایک کیس اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسوں میں چوہدری پرویز الٰہی بری ہوگئے تو اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں گرفتار کر لیا ۔ الحمد للہ چوہدری پرویز الٰہی عدلیہ سےسرخرو ہو رہے ہیں ۔صرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو…
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) June 3, 2023
مونس الٰہی نےلکھا کہ اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا ہےصرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں، پرویز الٰہی عدلیہ سےسرخرو ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ہی گوجرانوالا کی عدالت نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کےصدر پرویز الٰہی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا تھا اور گوجرانوالا کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔
شیخوپورہ: منت سماجت کے باوجود جیل انتظامیہ قیدی کوہسپتال نہ لے گئی ،قیدی جان …
گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے بھی پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالا تھانہ اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہیں ان پر دونوں مقدمات میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں دوران کِک بیکس کے الزامات ہیں۔