اسلام آباد: وادی نیلم کے علاقہ چانگن میں پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے 4 جوان شہید ہوگئے۔
باغی ٹی وی: نیلم پولیس کے مطابق شاہراہ نیلم پر چانگن میں پاک فوج کا مال بردار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری گھائی میں گر کر دریائے نیلم میں ڈوب گیا۔
جانی خیل میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید
اطلاع ملتے ہی مسلح افواج اور سول ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی آپریشن شروع کیا، ڈوبنے والے چاروں جوانوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں مال بردار ٹرک بٹراسی سے منڈکرو جا رہا تھا۔
قبل ازیں جانی خیل میں سیکیورٹی فورسزا ور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشت گرد مارے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 2 جوان بھی شہید ہوگئے-
مضافاتی علاقوں میں زندگی گزارنےوالے لوگ ڈپریشن میں مبتلا ہو سکتے ہیں
شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور شامل ہیں،شہیدنائب صوبیدار غلام مرتضیٰ کا تعلق بہاولپوراور حوالدار محمدانور کا سیالکوٹ سے ہے۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں،بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔