عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا

0
56

تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی،عائشہ اقبال خواتین کی مخصوص نشست پر رکنِ پنجاب اسمبلی بنی تھیں۔

باغی ٹی وی: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ اقبال نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہوں ایسی سیاست مجھے پسند نہیں جس میں ہمارے اپنے لوگ آپس میں لڑیں، اللّٰہ پاکستان کو سلامت رکھے اور یہ ملک ترقی کرے میں نے 10 یا 11 تاریخ کو ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ دیا تھا۔

پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے 4 جوان …

عائشہ اقبال نے کہا کہ جو بچے مرے ہیں ان کی ماؤں سے پوچھیں جا کر، کیا ایسے واقعات ہونے چاہئیں، پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے میرے اوپر دباؤ نہیں ہے، کسی اور پارٹی میں نہیں جا رہی، سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں چیئرمین پی ٹی آئی نہیں بلکہ پاکستان ریڈ لائن ہے، ساری فیملی امریکا میں ہے، جبکہ میں قوم کی خدمت کے لیے پاکستان میں ہوں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے کئی رہنما پارٹی سے علیحدہ ہو چکے ہیں گزشتہ روز بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما احسان اللہ خاکسار اور احتشام جاوید اکبر نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کر لیں تھیں۔

پاکستانی باؤلر حارث رؤف دنیا کے بہترین ڈیتھ باؤلرز میں سے ایک ہیں،سابق بھارتی کرکٹر

پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء احسان اللہ خاکسار کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات قابلِ مذمت ہیں، فوجی تنصیبات پر حملہ شرمندگی کا باعث بنا، فوجی تنصیبات ہر حملے کو ملک پر حملے کے مترادف سمجھتے ہیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے فوج کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ اپنی بہادر افواج کے ساتھ رہیں گے، آج سے پی ٹی آئی کو خیر باد کہتا ہوں، اب پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ملک کو ٹھیک کرنے آئے تھے لیکن 9 مئی کو ملک بھر میں جو کچھ ہوا اس کی پہلے بھی مذمت کی اور آج بھی کررہا ہوں شہداء کی یادگاروں کو جلایا گیا تاہم جنہوں نے یہ سب کچھ کرایا اور جو ملوث تھے انہیں پکڑا جائے اور سزا دی جائے، جو بے گناہ ہیں انہیں چھوڑا جائے۔

مضافاتی علاقوں میں زندگی گزارنےوالے لوگ ڈپریشن میں مبتلا ہو سکتے ہیں

Leave a reply