اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)سبزی منڈی میں کیچڑ ،گندگی کے ڈھیر ،خریدار پریشان گزشتہ رات ہونے والی بارش نے اوچ شریف کی سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کے انتظامات کی قلعی کھول دی۔بارش کے باعث سبزی منڈی میں تباہی مچ گئی اور جا بجا کیچڑ و گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی بارش نے سبزی منڈی میں ترقیاتی کاموں اور بارش سے نمٹنے کے بہترین انتظامات کے دعووں کی قلعی کھول دی اور مارکیٹ کمیٹی کے بلند و بالا دعووں کے تمام پول کھل گئے۔ بارش کے بعد سبزی منڈی میں آنے جانے والے راستوں اور اندرونی گلیوں میں کیچڑ جمع ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں سبزی منڈی آنے والے خریداروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سبزی منڈی کے داخلی راستوں پر بھی کیچڑ اور گندگی جمع ہے، جو گاڑیوں کی آمد و رفت میں مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔ سبزی منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اس وقت آم ناسپتی،کھمانی ۔اڑواور سیب کا بھرپور سیزن ہے۔
اور ان دنوں میں سبزی منڈی میں خریداروں کا بے پناہ رش ہے، تاہم سبزی منڈی کی موجودہ ناقص صورتحال اور گندگی کے باعث خریداروں کا یہاں آنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوگا اور اگر مزید بارش ہوئی تو سبزی منڈی کی صورتحال مزید ابتر ہوجائیگی اور تاجروں و دکانداروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا

Shares: