اوچ شریف : شہر وگردونواح میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر وگردونواح میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری، شہر بھر میں ہوٹلوں، ورکشاپس، کباڑ خانوں، بھٹہ خشت سمیت دیگر مقامات پر بچوں سے کھلے عام جبری مشقت کا سلسلہ نہ رک سکا، محکمہ لیبر کے ذمہ داران کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر سمیت گردونواح علاقوں میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں جبکہ محکمہ لیبر سے ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرنے والے افسران و اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں معصوم بچوں سے جبری مشقت لینے کا سلسلہ جاری ہے، 8 سے12 سال تک کی عمر کے بچے ہوٹلوں، ورکشاپس، بھٹہ خشت، کباڑخانوں سمیت دیگر مقامات پر مزدوری کرتے نظر آتے ہیں جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ، محکمہ لیبراور چائلڈ لیبر کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم سن بچے مختلف مقامات پر ہوٹلوں،چھوٹی فیکٹریوں،مختلف دوکانوں،ورکشاپز،ہوٹلوں،اور اینٹوں کے بھٹوں پر دن رات کام کررہے ہیں۔چائلڈ لیبر ایکٹ کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔ضلع بہاولپور کا لیبر ڈپیارٹمنٹ اور دیگر ادارے خاموش ہیںاور کاروائی نہ کررہے ہیں۔مقامی شہریوں مہر خادم حسین مہر رجب سیال،محمد اقبال ،زاہد صابر،سید عادل حسین شاہ ۔مختیار احمد تبسم،محمد ندیم،غلام مصطفی،نے بتایا ہے کہ چائلڈ لیبر سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔۔حکومت پنجاب چائلڈ لیبر پر پابندی پر خلاف ورزی کا نوٹس لے اور ان غریب کم سن بچوں کی کفالت کیلئے وظائف دے کر ان کی تعلیم کا بندوبست کرے۔ تاکہ معصوم بچے محنت مزدوری کرنے کی بجائے تعلیم حاصل کرکے معاشرے کا مفید شہری بن سکیں

Leave a reply