سیمنارز سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہونگے،سردار یار محمد رند

کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل )سینئر سیاستدان رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کی اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس

تفصیل کے مطابق سینئر سیاستدان رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رندنے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے دو ماہ پہلے میرے بیٹے پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ کرکے قاتلانہ حملہ کیا گیا، واقعے میں ہمارا ایک گارڈ شہید اور کافی لوگ زخمی ہوئے تھے، میں نے انتظامیہ سے فرانزک رپورٹ کیلئے درخواست کی تھی، میرے بیٹے پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی، واقعہ ملوث افراد کا معلوم تھا نامزد بھی کیا لیکن کارروائی نہیں کی گئی، نشاندہی کے باوجود آج تک اس واقعہ کا ایک ملزم بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا، ان افراد کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے مسلح گارڈ کے ذریعے دندناتے پھر رہے ہیں، یہ واقعات مشرقی بلوچستان میں آگ لگانے کی سازش ہے، کچھ قوتوں کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں کبھی امن قائم نہ ہو، ہمیں انفارمیشن تھی کہ فرید اور عاصم 15 کروڑ لیکر گھوم رہے ہیں، ہمیں قتل کروانا چاہتے ہیں، موجودہ بلوچستان اپوزیشن جام دور میں غیر منتخب لوگوں کو فنڈز دیئے جانے پر احتجاج کرتے تھے، آج غیر منتخب اور غیر سیاسی لوگوں کو فنڈز دیئے جارہے ہیں، میرے اوپر قاتلانہ حملے کرنے والے سیاسی مخالفین کو اربوں روپے دیئے گئے ہیں،

میرے مخالفین جو پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ان کو آئندہ بجٹ میں بھی اربوں روپے کے فنڈز دیئے جارہے ہیں, فنڈز دینے کا مقصد ان افراد کو آئندہ انتخابات میں مضبوط کرنا ہے، میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے درخواست کرتاہوں کہ یہ معاملات دیکھیں، اگر کوئی معاملہ ہوا تو روکنے والا کوئی نہیں ہوگا،ملکی صورتحال سنگین تو ہے ہی اگر الیکشن میں ایسے معاملات ہوئے تو صوبے کے حالات خراب ہونگے، ریٹائر جرنیلوں کا بلوچستان میں ایک کمیشن بنایا جائے جو بلوچستان کے حوالے سے رپوٹ پیش کریں، سیمنارز سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہونگے روز بہ روز حالات خراب ہورہے ہیں،
نومئی کا دن اور ملک سے محبت کرنے والے لوگوں کیلئے مشکل ترین دن تھا۔سول اور فوجی املاک کا جلایا جانا قابل مذمت ہے سیاست میں تشدد نہیں ہوتا یہ باقاعدہ سازش سے کیا گیا ہے پورا ملک اس واقعہ کی مذمت کرتا ہے ۔وزیر اعلی کیساتھ میرے ذاتی تعلقات ہیں لیکن جو کام ہو رہے ہیں وہ بہ امر مجبوری ہے بلوچستان میں بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی اور قوت حکومت چلا رہی ہیں۔ان قوتوں سے مخاطب ہوں کہ وہ یہاں کے حالات میں معاملات کو بہتر چلائیں۔مسلم لیگ ن کے رویئے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی وفاق کے پاس ہماری کوئی اہمیت نہیں ہے۔

Leave a reply