قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو) لیسکو چیف اور ایس ای لیسکو واپڈا کی حکومتی نمائندوں کے ہمراہ قصور میں کھلی کچہری کا انعقاد۔گزشتہ روز شہباز خاں روڈ پر واقع ایک نجی ہال میں لیسکو چیف واپڈا حافظ نعمان اور ایس ای لیسکو چوہدری اصغر علی سکھیرا کی زیر نگرانی کھلی کچہری میں اوور بلنگ اور مہنگائی کے ستائے عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شکایات کی بارش کردی۔کھلی کچہری صبح 11 بجے سے شروع ہونے شام تک جاری رہی کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی اکثریت میں ایسے لوگ روداد سناتے رہے جن کے پاس دوائی لینے کے لئیے پیسے نہیں اور گرہ سے باہر بل بھیجے گئے۔سائلین نے موقف اختیار کیا کہ جوتے ٹوٹ جاتے ہیں مگر دفاتر میں بیٹھے اہلکار اور افسران ہمارے ساتھ زیادتی کا ازالہ نہیں کرتے ۔اس موقع پر چیف لیسکو حافظ نعمان نے ابتک 150 سے زائد شکایات کو موقع پر نمٹا دیا
کھلی کچہری میں ایم این اے سعد وسیم ، شیخ وسیم اختر ، رانا فیصل حیات ، اویس یسین فرخ بھی سائلین کے مسائل سنتے رہیں جبکہ ایس ای لیسکو، ایکسئین سٹی و رورل ، ایس ڈی اوز بھی کھلی کچہری میں موجود رہے سائلین نے قصور میں ماہانہ کھلی کچہری لگانے کا مطالبہ ھے۔

Shares: