سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )عدالت نے معروف نعت خواں سہیل قادری کے قتل کافیصلہ سنادیا
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ شہاب پورہ روڈ پر 18جنوری 2022کو معروف نعت خواں سہیل قادری کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو عمر قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ۔
قتل کے مقدمہ کی تفتیش سابق ڈی ایس پی رانا ندیم طارق ۔سابق انچارج ہومی سائیڈ عرفان اشرف ۔سابق ایس ایچ او حاجی پورہ نعمان بٹر اور سابق ایس ایچ او نیکا پورہ فہد بن فدا نے کی تھی اور 2دن میں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا ۔قتل کے اس مقدمہ کاعدالت نے آج فیصلہ سنایا جس میں ملزمان قید اور جرمانے کی سزاسنائی گئی-
Shares:








