![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/07/Sheikh-Rashid.jpg)
راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ وزرا کے بیانات الیکشن ہونے نہ ہونے کے شک و شبہات پیدا کر رہے ہیں، 13 اگست اسمبلی توڑنے کی ریڈ لائن ہے ورنہ بحران سنگین ہوجائے گا۔
باغی ٹی وی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ لیڈر جیل کی گرمی نہیں برداشت کرسکے لیکن ورکر قائم ہے اور گھبرایا بھی نہیں ، پارٹیاں ورکروں سے چلتی ہیں لیڈروں سے نہیں الیکشن میں ن لیگ کے ساتھ ہاتھ نہیں ہتھوڑا ہوگا، اگر انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو حالات مزید سنگین اور گھمبیر ہوجائیں گے حکومت ریاست کو نہیں اپنی تباہ حال سیاست کو بچانا چاہتی ہے، روزانہ 41 ارب روپے کا قرضہ غریب کے گلے پڑ رہا ہے، ملک سیاسی، معاشی و اقتصادی کے شدید ترین بحران میں داخل ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے گرفتار بلدیاتی نمائندوں سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا
اگرالیکشن وقت پر نہ ہوئےتوحالات مزیدسنگین اورگھمبیر ہوجائیں گےلیڈرجیل کی گرمی نہیں برداشت کرسکے لیکن ورکر قائم ہےاورگھبرایا بھی نہیں پارٹیاں ورکروں سےچلتی ہیں لیڈروں سےنہیں حکومت ریاست کونہیں اپنی تباہ حال سیاست کوبچاناچاہتی ہےروزانہ 41ارب روپےکاقرضہ غریب کے گلےپڑ رہاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 7, 2023
انہوں نے کہا کہ آئین عمل کے لیے ہوتا ہے، کیبنٹ میں رکھنےکے لیے نہیں۔ آئین کو موم کی ناک بنادیا گیا قانون ہاتھ جوڑ کرکھڑا ہے۔ تُرکیہ نے زلزے معاشی تباہی کے باوجود الیکشن کرایا جس سے اُس کے حالات ٹھیک ہوگئے انتظامیہ سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت اور ججوں کی تضحیک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کر رہی ہے، تمام مسائل کا حل الیکشن میں ہے، بےگناہوں سے جیلیں بھرنے میں نہیں۔
آئین عمل کےلیےہوتاہےکیبنٹ میں رکھنےکےلیے نہیں آئین کوموم کی ناک بنادیاگیاقانون ہاتھ جوڑکرکھڑاہےوزراکےبیانات الیکشن ہونےنہ ہونےکےشک وشبہات پیداکررہےہیں13اگست اسمبلی توڑنےکی ریڈلائن ہےورنہ بحران سنگین ہوجائےگاتُرکیہ نےزلزےمعاشی تباہی کےباوجودالیکشن کرایاجس سےاُسکےحالات ٹھیک ہوگئے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 7, 2023
آئین کی خلاف ورزی کے نتائج کیا ہوں گے؟ چیف جسٹس
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے10جون کے ایجنڈے میں پاکستان کونہیں رکھا، آئی ایم ایف کے ساتھ سعودی عرب اور یو اے ای کی مالیاتی امداد بھی خطرے میں ہے۔ آئی ایم ایف کہتا ہے پاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، 9 ہفتے کی حکومت کو اندازہ ہے کہ عوام کے دلوں میں اُن کے لیے غم وغصہ اور نفرت ہے۔
ملک سیاسی معاشی اقتصادی شدید ترین بحران میں داخل ہوگیاہے ترسیلات کم ایکسپورٹ کم انڈسٹری بندگروتھ منفی ڈالر نایاب یہ ہیں زمینی حقائق انتظامیہ سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت اورججوں کی تضحیک سوچےسمجھےمنصوبےکےتحت کررہی ہےتمام مسائل کاحل الیکشن میں ہےبےگناہوں سےجیلیں بھرنےمیں نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 7, 2023