جماعت اسلامی نے نئے بلدیاتی قانون کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

0
32

کراچی: جماعت اسلامی نے غیر منتخب افراد کو میئر اور چیئرمین بنانے کے نئے بلدیاتی قانون کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

باغی ٹی وی: جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت ہوئے، اسی قانون کے تحت منتخب نمائندوں نے حلف لیا غیر منتخب افراد کو میئر بنانے کیلئے نیا قانون بنایا گیا، مئیر منتخب نمائندوں میں سے ہونا چاہئے۔

13 اگست اسمبلی توڑنے کی ریڈ لائن ہے ورنہ بحران سنگین ہوجائے گا،شیخ رشید

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماست اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کو پامال کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی سے مرضی کا قانون پاس کروایا نتخابات کے بعد غیرمنتخب شخص کومئیربنانے کا قانون بنایا گیا،پیپلز پارٹی کا یہ عمل شفافیت کے خلاف ہے جماعت اسلامی کے نمبرز پیپلز پارٹی سے زیادہ ہیں، پیپلز پارٹی قبضہ اور ڈاکا ڈالنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت کو پامال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جماعت اسلامی نے میئر کیلئے نامزد کیامیں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا اور الیکشن لڑا، پیپلز پارٹی غیرمنتخب شخص کو اوپر سے لا کر بٹھانا چاہتی ہے الیکشن کے بعد قانون سازی بدنیتی ہے، قانون سازی 2023 میں ہوئی اور عملدرآمد 2021 سے کروایا۔

کراچی کے لوگوں کو وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی،حافظ نعیم

قبل ازیں کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی مئیر کے معاملے پر جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے کراچی کے لوگوں کو وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ ن لیگ سے بھی کہتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں پی ٹی آئی کے لوگوں کی پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی اے ٹیم ہونے کا ثبوت دیا۔

Leave a reply