اسلام آباد ہائیکورٹ ،نو مئی کے بعد درج مقدمات میں دو ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے پہلے سے زیر سماعت ایک اور ملزم کی ضمانت کے ساتھ کیس یکجا کردیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تینوں ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت اب کل ہوگی ،کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ پہلے جو درخواست دائر تھی اس پر کیا ہوا تھا ، وکیل ملزمان عتیق الرحمن نے کہا کہ وہ درخواست کل کے لیے مقرر ہے ،،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرتے ہیں پھر دونوں درخواستوں کو کل اکٹھا سنتے ہیں،
عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواستں کل سماعت کرنے کے لیے مقرر کر دیں ملزمان کی جانب سے وکیل عتیق الرحمان صدیقی عدالت میں پیش ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ دس مئی کو درج ہوا تھا ،عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی
پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں
عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا
کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،
،اٹارنی جنرل روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں
دوسری جانب پولیس کی اہم کامیابی، جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ،حملے کے بعد سے یہ مفرور تھا اور خفیہ اطلاعات پر گرفتار ہوا ،عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں ہنگامہ آرائی ہوئی، شرپسند عناصر نے کینٹ میں جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگائی، سامان کو لوٹا، جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جناح ہاوس توڑ پھوڑ میں ایک اور اہم شرپسند کو پولیس نے حراست میں لے لیا ، عمران محبوب پی ٹی آئی کے ان چند شرپسند عناصر میں شامل ہے جو سب سے پہلے جناح ہاوس میں داخل ہوا ،ان شرپسند کے داخلے بعد جلاو گھیراو کا سلسلہ شروع ہوا عمران محبوب نے گیٹ پر افسران سے بدتمیزی بھی کی شرپسند عمران محبوب پی ٹی آئی کا کارکن اور اسلام آباد کا رہائشی ہے شر پسند عمران محبوب کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا








