جناح ہاؤس لاہور حملے کا ایک اور مرکزی شر پسند بے نقاب

jinnah house1

لاہور: حاشر درانی نامی شرپسند پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکرٹری ہے اس نے دوران حراست اعترافی بیان میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

باغی ٹی وی: حاشر درانی دورانِ حملہ چیخ چیخ کر انقلاب کے نعرے لگاتا رہا،حاشر درانی اس دوران کہہ رہا تھا کہ لوگوں انقلاب مبارک ہو، ہم فوجیوں سے جان چھڑائیں گےحاشر درانی نے یہ بھی نعرہ لگایا کہ ملک کا فیصلہ چار جرنیل نہیں کر سکتے-

9 مئی : ملزمان کےکیسزملٹری کورٹ میں چلانے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

شرپسند حاشردرانی نے اعتراف کیا کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی یہ منصوبہ پی ٹی آئی قیادت نے بنایا، اس نے بتایا کہ یاسمین راشد، محمود الرشید اور شیخ امتیاز نے پلاننگ کی ہوئی تھی، اس کا کہنا تھا کہ میں نے بھی ویڈیو بنائی، لوگوں کو اُکسایا کہ انقلاب آگیا۔

جناح ہاؤس حملہ: سیکیورٹی اداروں سے متعلق پی ٹی آئی کا گھناؤنا پروپیگنڈہ بے نقاب

گزشتہ روزشرپسند کو ایجنسیوں کا اہلکار قرار دے کر حملے کا سارا الزام سیکیورٹی اداروں پر لگانے والے شر پسند شخص تحریک انصاف عمران محبوب کو گرفتار کیا گیااس کی تصدیق اس کےبھائی عرفان محبوب نے بھی کی،حکام کاکہناتھا کہ شر پسند شخص کوایک مخصوص منصوبہ کے تحت ابتدا میں ہی جناح ہاؤس بھیجا گیا تاکہ اُس کے مخصوص انداز کو جواز بنا کر اِسے ایجنسیوں کااہلکار قرار دیا جائے اور حملے کا سارا الزام سیکیورٹی اداروں پر تھوپا جا سکے شرپسند شخص نجی ہوٹل کاملازم اور سیاسی جماعت کے اہم کارکنان میں شامل ہے۔

Comments are closed.