مزید دیکھیں

مقبول

چترال: عشریت میں سڑ ک کا المناک حادثہ۔ 8 جاں بحق اور 9 افراد کی زحمی

چترال ،باغی ٹی وی ( گل حماد فاروقی کی رپورٹ)چترال کے علاقے عشریت میں سڑ ک کا المناک حادثہ۔ آٹھ افراد کی جاں بحق اور نو افراد کی زحمی ہونے کی اطلاع۔
تفصیل کے مطابق چترال میں سڑک کے ایک المنا ک حادثے می 8 افراد کی جاں بحق اور 9 افراد کا زحمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زحمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش پہنچایاگیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دیر سے دمیل نسار جانے والی ایک ڈبل کیبن ڈاٹسن عشریت کے قریب کوچھانگول کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ نو افراد زحمی ہوئے ہیں۔ تاہم ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی آفیسر ظفر الدین کے مطابق ابھی تک پانچ افراد کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے اور ان کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر زحمیوں اور مرنے والوں کو وہاں سے اٹھانے میں مصروف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اس حادثے میں زحمی ہوئے ہیں ان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش لے کر جارہے ہیں جو قریب ترین ہسپتال ہے۔اطلاعات کے مطابق اس ڈاٹسن میں اکثر بیس لوگ سوار ہوتے ہیں اور دیر سے دمیل نسار کی طرف کوچھانگول کے راستے سفر کرتے ہیں۔
یہ حادثہ دن کے 1.40 بجے کے قریب پیش آیا جہاں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حادثے میں 8 افراد جان بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔
زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی 02 گاڑیوں میں THQ دروش لیکر آرہے ہیں۔ تھانہ عشریت پولیس اس سلسلے میں تفتیش کررہے ہیں مزید معلومات کا حصول جاری ہے۔ واضح رہے کہ چترال بھر میں سڑکوں کی حالت نہایت حراب ہیں اور لواری ٹنل سے لیکر عشریت ، میر کھنی تک سڑک کا ٹھیکہ ایک پاکستانی تعمیراتی کمپنی عثمانیہ کے پاس تھا جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے کام مکمل نہیں کیا اور ان کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی آشیر باد حاصل تھی جبکہ ان کے مقابلے میں لواری ٹنل سے دیر کی جانب سڑک کا ٹھیکہ کوریا کے سامبو کمپنی کے پاس تھا جنہوں نے نہایت معیاری کام کرتے ہوئے اپنا کام بروقت مکمل کیا ہے۔چترال کی حراب سڑکوں کی وجہ سے آئے روز اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں