ہواؤں کا رخ تبدیل ہو رہا ہے،پی ٹی آئی کو مقبولیت کا پتہ چل گیا،فیصل کریم کنڈی
وزیر مملکت پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس کے دواہم ایشو ہیں کشمیر میں ضمنی الیکشن ہوا، بلاول بھٹو زرداری نے عراق کا دورہ کیا،
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کشمیر باغ کی عوام نے پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی قیادت اور جیالے مبارک باد کے مستحق ہیں ،جنرل الیکشن میں بھی اس سیٹ پر پیپلز پارٹی کے امیدوار دھاندلی سے ہرایا گیا،پی ٹی آئی کو بھی اس الیکشن میں عوام میں اپنی مقبولیت کا پتا چل گیا، بلاول بھٹو زرداری نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا، بلاول بھٹو زرداری نے پوری دنیا کے سامنے کشمیر پر پاکستان کا موقف سامنے رکھا، ہواؤں کا رخ تبدیل ہو رہا ہے، جو پیپلز پارٹی کو صرف سندھ کی پارٹی سمجھتے تھے ان کوپتا چل گیا پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے،
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین، غریبوں کے لیے بہترین بجٹ ہے،بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیراعظم ہوں گے ساری توجہ الیکشن پر ہے،قاسم کے ابا کہتے تھے کھمبے کو کھڑا کر لوں جیت جائے گا وہ باتیں کہاں گئی،
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کا اپنا پہلا دورہ کیا،یہ تین روزہ دورہ تھا، کامیاب رہا،بلاول بھٹو نے دورے کے دوران حکومتی ، مذہبی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں، بلاول بھٹو زرداری کی حکومتی افراد کے ساتھ مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی،زائرین کے ویزے کا مسئلہ ہوتا ہے اس پر عراقی حکام سے بات چیت ہوئی، عراق میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بات ہوئی،
پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان رونا رو رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہورہا ہے