پالائن کشمین

10 جون 1833ء میں پیدا ہونے والی پالائن کشمین Pauline Cushman نامی اس خاتون کو انٹیلی جینس کے ساتھ کسی قسم کا لگاؤ نہ تھا، وہ اٹھارہ سال کی عمر میں اداکاری کے شوق میں نیو یارک پہنچی تھی جہاں اس نے خانہ جنگی کے ایام میں زبردست طریقے سے جاسوسی کی۔ یونین آرمی کے جنرل ولیم اور صدر ابراہام لنکن نے اس کی خدمات کے عوض اسے میجر کا عہدہ دیا۔

پالائن کشمین اپنی بعض بری عادات کے باعث جاسوسی کے شعبے میں آگے نہ بڑھ سکی، وہ میجر کا یونیفارم پہن کر دوسروں کو مرعوب کرتی کہ جاسوسی کے شعبے میں میری بڑی خدمات ہیں۔پالائن کشمین نے 1893ء میں افیون کھانا شروع کردی، جس کے باعث اس کی ذہانت، بہادری اور دیگر صلاحیتیں پس پردہ چلی گئیں-

وہ زندگی کے آخری حصے میں ڈپریشن اور ذہنی اضطراب کا شکار ہو گئی جن کے باعث 2 دسمبر 1893ء کو اس نے خودکشی کر لی، پالائن کشمین کو فوجی قبرستان میں پورے اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا، پالائن کشمین کی زندگی پر ایک کتاب بھی لکھی گئی ہے جس کا نام Spy of the Cumberland ہے۔

Shares: