ترکیہ میں راکٹ اور بارودی مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
باغی ٹی وی: ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے دارالخلافہ انقرہ سے 40 کلومیٹر کے مفاصلے پر قائم فیکٹری ’مکینیکل اینڈ کیمیکل انڈسٹری‘ (ایم کے ای) میں زوردار دھماکے سے کئی افراد زخمی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے-
جوبائیڈن انتظامیہ شیطانی کھیل، کھیل رہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنےخلاف فرد جرم پرردعمل
ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ترکی میں راکٹ اور بارودی مواد کے پلانٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں اندر موجود پانچوں کارکن ہلاک ہو گئے،خیال کیا جاتا ہے کہ دھماکہ بارود کی تیاری کے دوران کیمیائی عمل کی وجہ سے ہوا۔
ترک محکمہ دفاع کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ڈائنامائٹ ڈپارٹمنٹ میں پیش آنے والے ایک واقعے کے سبب ہوا ہے محکمہ دفاع کے حکام کی جانب سے فیکٹری کے اندر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا جس میں کوئی بھی غیرمعمولی بات نظر نہیں آئی۔
جو بائیڈن نے یو کرینی کمپنی سے بطور رشوت خطیر رقم وصول کی،امریکی میڈیا
انہوں نے کہا کہ فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیکٹری میں ہمارے ورکرز نارمل انداز میں اپنا کام کر رہے ہیں کہ اچانک دھماکہ ہو جاتا ہےعدالتی اور انتظامی سطح پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جبکہ صدر کو بھی واقعے سے متعلق آگاہی دے دی گئی ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے بھی واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس کیا گیا ہے۔