قازقستان کے جنگلات میں آگ، مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

قازقستان کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی مشرقی قازقستان کے جنگلات میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لیا حکام کے مطابق آگ خشک اور گرم موسم کی وجہ سے لگی۔

جوبائیڈن انتظامیہ شیطانی کھیل، کھیل رہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنےخلاف فرد جرم پرردعمل


آگ نے ایک لاکھ 48 ہزار ایکٹر رقبے پر تباہی مچائی جس کے بعد حکومت کی جانب سے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا جبکہ قازقستان کے صدر نے آگ پر بروقت قابو نہ پانے اور کارکردگی دکھانے میں ناکامی پر ملک کے ہنگامی صورتحال کے وزیر کو برطرف بھی کیا۔

جنگلات میں آگ سے متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران جنگل بچاؤ ٹیم کے تین ملازمین سمیت گیارہ افراد کی لاشیں ملیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔

جو بائیڈن نے یو کرینی کمپنی سے بطور رشوت خطیر رقم وصول کی،امریکی میڈیا

قازقستان کی ہنگامی وزارت نے بتایا کہ قازقستان کے مشرقی ابے ریجن میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ریسکیو ٹیموں نے مزید گیارہ لاشیں نکال لی ہیں، اس طرح ہلاکتوں کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے-

بیان میں کہا گیا کہ ابے ریجن میں آگ بجھانے کی کوششوں کے لیے کام کرنے والی ٹاسک فورس کے مطابق،سرچ آپریشنز کے دوران گیارہ لاشیں ملی ہیں۔ ان کی شناخت کی جا رہی ہےیاد رہےکہ جنگلاتی ادارے کے تین لاپتہ ملازمین کی لاشیں ملی ہیں۔ اس طرح ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

حکام کے مطابق چھ سو سے زائد اہلکار اور چھ ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں شامل رہے، آگ سے متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ایمازون کے جنگلات میں طیارہ حادثہ،4 بچے معجزاتی طور پر 40 دنوں بعد زندہ مل …

Comments are closed.