راولپنڈی: سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ الیکشن لڑنے سے میری والدہ نے منع کیا تھا۔ وہ کہہ کر گئی تھیں کہ سب کچھ کرلینا، اس قوم کی خدمت کرلینا لیکن اس ملک کے ساتھ غداری نہ کرنا۔
باغی ٹی وی: یوٹیوب پر ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سیاست جوائن کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں پر کہا کہ میں اگر پنڈی الیکشن میں کھڑا ہوں، لینڈ سلائیڈ نہ کروں، ایسا ہوسکتا ہے؟میں الیکشن بھی لڑسکتا ہوں، سب کچھ کرسکتا ہوں لیکن میری والدہ نے منع کیا تھا۔ وہ کہہ کر گئی تھیں کہ سب کچھ کرلینا، اس قوم کی خدمت کرلینا لیکن اس ملک کے ساتھ غداری نہ کرنا۔
ایشیا کپ 2023: بی سی سی آئی پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پرآمادہ؟
میزبان نے سوال کیا کہ دنیا آپ کو سخت مزاج اور مضبوط قسم کے انسان کے طور پر دیکھتی ہے، لیکن والدہ کے معاملے میں آپ انتہائی نرم مزاج اور کمزور انسان تھےجواب میں شعیب اختر نےکہا ‘قرآن کی آیت ہے کہ اپنے ماں باپ کے ساتھ عجز کے ساتھ پیش آیا کرو ، اپنے کاندھے جھکا کر بات کیا کرو اور آنکھیں نیچے کرکے بات کیا کرو، میری تشریح یہ ہے کہ جیسا کٹا ہوا مرغا پڑا ہوتا ہےاس کی گردن پڑی ہوتی ہے، ماں باپ کے سامنے ایسے ہونا چاہیے-
اولمپئین ظفر احمد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
انہوں نے کہا کہ ماں باپ کے سامنے ایسے پر بچھے ہونے چاہئیں، مجھے کبھی بھی کوئی تکلیف آئی، کوئی چیز اللہ سے مانگنی ہو تو میں اللہ سے براہ راست نہیں مانگتا تھا، میں پہلے اپنی ماں کی خدمت کرتا تھا، اپنے باپ کی مالش کرتا تھا، جب میرے والدین خوش ہوجاتے تھے تب اللہ سے مانگتا،میں اپنی ماں کا دس سال ڈرائیور بنا رہا ہوں، میں تین چار گھنٹے اسلام آباد میں ماں کو گاڑی میں بٹھا کر گاڑی چلاتا تھا، ان کو گھماتا تھا، وہ درود شریف پڑھتی رہتی تھیں، پھر جب تھک جایا کرتی تھیں تو گھر آکے ان کی ٹانگیں اور پاؤں دباتا تھامیں نےماں باپ سے بہت مار بھی کھائی ہے، لہٰذا اگر آپ کے ماں باپ زندہ ہیں تو ان کی بھرپور خدمت کرلیں-
اسٹار فٹبالر کریم بینزیما سعودی کلب کا حصہ بن گئے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ مجھے بھی سوشل میڈیا سےپتا چلا کہ میں نےپاکستان تحریک انصاف جوائن کرلی ہےمیں پچھلے 4 سال سے چیئرمین پی ٹی آئی سےملا تک نہیں۔ میں سیاست سےاور پی ٹی آئی سے دور ہوں ،میں ہر سیاسی جماعت اور ہر سیاستدان کی عزت کرتا ہوں۔ مجھ پر ذاتی احسان سابق صدر آصف زرداری کا ہے، میرے ان سے قریبی تعلقات ہیں۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ ‘کراچی کے مہاجروں کا مجھ پر پر بہت احسان ہے، اگر میں کراچی کیلئے کچھ کرسکا تو جان حاضر کردوں گا۔ پنجاب میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کراچی میں پروفشنل مینجنگ نوجوان ہیں، وہی ٹیلنٹ کو مینج کرسکتے ہیں۔