اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)ترنڈبشارت رتہر نہڑانوالی کو ہر دور میں نظر انداز کرنا یہاں کے وٹرز کی توہین ہے۔ اہلیان علاقہ
تفصیلات کے مطابق میڈیا سروے کے دوران ترنڈبشارت رتہر نہڑانوالی کے مکینوں نے کہا کہ ترنڈبشارت رتہر نہڑانوالی کے کو ہر دور میں نظر انداز کرنا یہاں کے وٹرز کی توہین ہے، کسی بھی سیاسی جماعت نے ان علاقوں کے بنیادی مسا ئل حل کرنے پر غور نہیں کیا، بہت سے گاؤں ایسے ہیں جہاں آج کے دور میں بھی بجلی سڑک سے محروم ہیں ان علاقوں کی عوام باشعور ہو چکے ہیں، آمدہ الیکشن میں اپنے لیڈر کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر دور میں ان علاقوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے الیکشن سے قبل عوام سے بڑے بڑے دعوے کرنے والے رہنما عوام کے جذبات مجروح کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں سیاست دانوں کا دور بھی دیکھا اور بہت امیدیں لگائیں کہ شاید اب ہمیں بجلی سڑکیں اور اچھی تعلیم اور صحت سے متعلقہ سہولیات ملیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا کوئی بھی سیاسی جماعت آتی ہے وہ صرف ان علاقوں کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کا حصول ہمارے لوگوں کا حق ہے اور یہ حق ہم آمدہ الیکشن میں لے کے رہیں گے انہوں نے کہا کہ خواہ پاکستان تحریک انصاف ہو یا مسلم لیگ ن ان کے اپنے امیدوراوں کے علاقے بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بار ان علاقوں کا لیڈر وہی ہوگا جو سیاسی دعوؤں سے ہٹ کا حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل حل کرے گا ہمارے وٹرز باشعور ہیں آمدہ الیکشن میں اپنے لیڈر کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں گے
Shares: