سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان

0
40

کراچی: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائےپر جوائے کے زیر اثر پاکستان کی ساحلی پٹی پر آئندہ منگل سے تین دن تک طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی، ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکراورمیرپورخاص میں 13جون کی شام یا رات سے موسلادھار بارش متوقع ہے،اس دوران تیز آندھی چل سکتی ہے ،کے ٹی بندر پر سمندری لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔

طوفان بائے پر جوائے،کراچی میں بل بورڈ اور سائن بورڈ ہٹانےکا حکم

دوسری جانب طوفان مزید شدت اختیار کرنے لگا ہے ، طوفان ایک سوچالیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ پاکستان کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھ رہا ہے، بائپر جوائے اس وقت کراچی سے 770اور ٹھٹہ سے750 کلومیٹر دورہے ، طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو کسی وقت 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو بھی چھو رہی ہے-

سمندر میں شدید طغیانی ہے ، سسٹم کے مرکز کے اردگرد لہریں 40 سے 50 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں، طوفان اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ماہی گیر آج سے کھلے سمندر میں نہ جائیں جس کے بعد کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے-

مجھے بھی سوشل میڈیا سےپتا چلا کہ میں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے،شعیب …

طوفان کے خدشے کے پیش نظر کمشنرکراچی نے شہر بھر سے بل بورڈ، سائن بورڈ سمیت اشتہاری مواد ہٹانےکا حکم دے دیا ہے، کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ انسانی جانیں محفوظ بنانے کیلئے کمزور درختوں کی کٹائی چھٹائی کی جائے حکم نامے پرعمل درآمد کیلئے کے ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈز اور میونسپل کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے فیصلے پرعمل درآمد کیلئے تمام اضلاع کےڈپٹی کمشنر کو بھی پابند کیا گیا ہے۔

سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری

Leave a reply