اے ٹی سی نے عامر محمود کیانی کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد: عدالت نے رہنما استحکام پاکستان پارٹی عامر محمود کیانی کی سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں محفوظ فیصلہ سنا دیا-
باغی ٹی وی : انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس عامر محمود کیانی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی عامر محمود کیانی انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے جبکہ اس موقع پر سابق وزیر صحت بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
امریکا کی معروف ہائی وے کے پل کے نیچےآتشزدگی،پُل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا
اے ٹی سی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیس میں عامر محمود کیانی کی ضمانت کنفرم کردی۔
واضح رہے کہ عامر محمود کیانی پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔
عامر محمود کیانی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں انہوں نے اسلام آباد پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران عامر محمود کیانی نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ میں اب سیاست نہیں کروں گا، اب انسانی حقوق سے متعلق لوگوں کی خدمت کروں گا، 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، اس دن کے واقعات بہت تکلیف دہ تھے، جنہوں نے مجھ پر بہت اثر کیا ہے۔
سانحہ 9 مئی:عمران خان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،رانا ثنااللہ
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بقا اللّٰہ کے بعد فوج کے ساتھ جڑی ہے، ہمارے جوان شہادتیں دے رہے ہیں، عرب اسپرنگ میں بھی وہاں کی فوج کو پہلے ہٹ کیا گیا یہ خطرناک کام ہےہمارے خاندان کے اکثر لوگ فوج میں ہیں، میرے دادا اور خاندان آرمی سے تعلق رکھتے ہیں، میں نے سیاست کے دوران کبھی افواج پاکستان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر دہشت گردی کے 8، 9 سیاسی پرچے درج ہیں، پارٹی میں ماضی میں بھی مشکل وقت آئے، میانوالی میں جو 2 واقعات ہوئے ان میں میرا نام بھی ڈالا گیا۔