سندھ ہائیکورٹ ،میئر کراچی کے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمین ذیشان عالم کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں کہا گیا کہ سندھ پولیس نے یوسی چیئرمین کو غیر قانونی حراست میں رکھا اور حراساں کر رہی ،عدالت نے کسی بھی یو سی چیئرمین کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور حراس کرنے سے روک دیا، عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کے روز منتخب نمائندوں کی حاضری یقینی بنائی جائے ،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی درخواست پر جو احکامات جاری کیے ہیں انکا اطلاق اس درخواست پر بھی ہوگا،اگر کوئی حراساں کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے ،

ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ ہم نے پچھلے حکم نامے میں عدالت کو یقین دلایا ہے کہ جو گرفتار منتخب نمائندے ہیں ان کی الیکشن کے روزحاضری یقینی بنائیں گے ، کسی کی غیر قانونی حراست نہیں ہوگی اور حکومت ووٹ سے بھی کسی کو نہیں روکے گی، وکیل نے کہا کہ پولیس یوسی چیئرمینز کے ہراساں کر رہی ہے ،عدالت نے یقین دہانی کے بعد درخواست نمٹا دی

عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

حافظ نعیم تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں،

میئر شپ کے لئے تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کی حمایت کر دی

 کل تعزیت پروگرام میں سراج الحق کوبھی بلایا گیا تھا، رونے دھونے کا سلسلے جاری ہے،

واضح رہے کہ ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار ذیشان زیب دستبردار ہو گئے ریجنل افسر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم الرحمٰن اور مرتضیٰ وہاب سمیت 6 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں،سلمان عبداللّٰہ سمیت ڈپٹی میئر کراچی کے 7 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔جماعتِ اسلامی کے کراچی کی میئر شپ کے لیے امید وار حافظ نعیم الرحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظورکر لیےگئےجماعت اسلامی کے میئر کے دیگر امیدواروں سیف الدین اور جنید مکاتی کے بھی کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے جماعتِ اسلامی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار قاضی سید صدرالدین اور سیف الدین کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔

Shares: