کوٹ ہیبت ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہد خان )پرانی دشمنی پر3 افراد قتل
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان تھانہ صدر کے علاقہ وڈور روڈ بستی باڑا میں دن دیہاڑے تین افراد کو پرانی دشمنی کی بنیاد پر گولیاں مار دی گئی ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک شخص جس کا نام عبدالّلطیف بتایا جا رہا ہے اس کی موقع پر ڈیتھ ہو گئی باقی 2 افراد کو اپنی مدد اپ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں کے ٹراما سینٹر وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں ملوث افراد کا تعلق علیانی برادری سے ہے یہ سانحہ پرانی دشمنی کی وجوہات پر پیش آیا،صدر تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف شواہد لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے-

Shares: