قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو ) حضرت حضرت بابا کمال چشتی کے دربار سے منسلکہ قدیمی ٹبے کارقبہ کوڑیوں کے بھاؤ قبضہ مافیا کودے دیا
تفصیل کے مطابق قصور کے قدیمی اور تاریخی مزار حضرت حضرت بابا کمال چشتی کے دربار سے منسلکہ قدیمی ٹبہ جو کہ شہر قصور کا ورثہ اور ثقافتی حسن ہیں ان کو صرف چند ہزار روپے کی خاطر انتظامیہ اور محکمہ اوقاف نے قبضہ گروپ کے ساتھ ملی بھگت سے مسمار کر کے پٹرول پمپ بنوا دیا ہے اور تمام اہل قصور اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ اوقاف اور قبضہ گروپ کو لگام ڈالی جائے اس سے پہلے محکمہ اوقاف نے حضرت بابا بلھے شاہ دربار کے قبرستان کی بے حرمتی میں کامیابی کے بعد محکمہ اوقاف اور انتظامیہ کی ایک اور دربار کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے ۔ دربار حضرت بابا کمال چشتی کے احاطے سے تین کنال رقبہ لیز پر دیا ہے۔

Shares: