14 جون 1957 یوم پیدائش

اداکارہ ، فلمساز اور ہدایتکارہ سنگیتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آغا نیاز مگسی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ، فلمساز اور ہدایتکارہ سنگیتا 14 جون 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد صاحب کا نام سید طیب حسین رضوی والدہ محترمہ کا نام سیدہ مہتاب رضوی ہے ۔ سنگیتا کا اصل نام سیدہ پروین رضوی ہے ۔ ان کی دو بہنیں نسرین رضوی اور حنا رضوی جبکہ ایک بھائی رضا علی رضوی ہیں ۔ ان کی بہن نسرین رضوی بھی اداکارہ ہیں جو کہ کویتا کے نام سے مشہور ہیں ۔ سنگیتا اور کویتا کی والدہ محترمہ مہتاب رضوی کا تعلق بھی فلمی دنیا سے رہا ہے۔ سنگیتا نے 1966 سے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے 12 سال کی عمر میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور 1971 میں وہ کراچی سے لاہور منتقل ہو گئیں ۔ سنگیتا صاحبہ نے دو شادیاں کی ہیں ۔ پہلی شادی اپنے ایک ساتھی اداکار ہمایوں قریشی سے کی جس سے انہیں ایک بیٹی پیدا ہوئی لیکن یہ شادی ناکام ہوئی جس کی وجہ سے ان کے درمیان علیحدگی ہو گئیں انہوں نے دوسری شادی ایک کاروباری شخصیت نوید اکبر بٹ صاحب سے کی اور ماشاء الله ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی گزر رہی ہے ۔

Shares: