ڈی جی خان : گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی کڑوے ناقص پانی سے بنی برف کی بھرمار

کوٹ ہیبت باغی ٹی وی ( شاہد خان ) ڈیرہ غازی خان گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی برف کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے
ذرائع کے مطابق دوسری جانب کارخانہ مالکان نے مضرصحت ناقص پانی سے برف کی تیاری شروع کر رکھی ہے شہریوں کے مطابق اس ناقص پانی کی برف کی وجہ سے بہت سے شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کے علاوہ ناقص پانی کی برف پانی کی وجہ سے بچوں میں بھی مختلف اقسام کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں- عوامی اور سماجی حلقوں نے کمشنر ڈی جی خان سے مضر صحت پانی سے تیار کردہ برف کارخانوں کے مالکان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ڈیرہ غازی خان کی عوام مزید بیماریوں میں مبتلا نہ ہو

Leave a reply