باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ اور پاکستان کی تاریخ کا بدترین جمہوری دن ہے ،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈھٹائی اور دلیری سے کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ، جمہوریت پر شپ خون مار کر مرضی کا نتیجہ حاصل کیا گیا ،عوام کے مینڈیٹ پر قبضے کے پورے عمل کو مسترد کرتے ہیں ،انشااللہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی بنے گا ، ح اس میئر شپ کو قبول نہیں کیا جائے گا ،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے 192 ووٹ تھے ، پیپلزپارٹی کے 173 ووٹ تھے، ہمارے 31 لوگوں کو غائب کردیا گیا ،ہم یہ اغوا اور قبضہ مینڈیٹ کو قبول نہیں کرسکتے 31 لوگ غائب کیے گئے ان کے بغیر انتخاب قبول نہیں کیا جاسکتا ،

پورے سندھ سے پیپلزپارٹی کا جنازہ نکلے گا،میاں محمد اسلم
جماعت اسلامی نے میئر کے انتخابی نتائج کیخلاف الیکشن کمیشن جانے کا اعلان کر دیا،نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کا کہنا ہے کہ ریاستی مشینری کی مدد سے پیپلزپارٹی نے کراچی میں 71 کی تاریخ دوہرا کر عوامی رائے پر شب خون مارا ہے۔ حافظ نعیم کے حامی 30 سے زائد چیئرمین اغوا اور انھیں ووٹ سے محروم کرنا ننگی فسطائیت ہے۔ ان شاء اللہ جماعت اسلامی پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔ پورے سندھ سے پیپلزپارٹی کا جنازہ نکلے گا،

کراچی میئر الیکشن ، جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے نوٹس کا مطالبہ
جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ آج میئر کراچی الیکشن میں پی پی کی قیادت میں پی ڈی ایم کے اتحاد نے اپنے غیر منتخب سرپرستوں کے تعاون اور سرپرستی سے جو شرمناک کھیل کھیلا وہ جمہوریت کے اوپر ڈاکہ ہے، عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے اور فری الیکشن پراسس کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ صوبائی حکومت,صوبائی پولیس، رینجرز دھونس دھاندلی اور خرید و فروخت کے ذریعے جمہوریت کو کچلا گیا۔ الیکشن کمیشن کراچی میئر انتخاب کو کالعدم کرے۔ پیپلز پارٹی / پی ڈی ایم کی اس شرمناک کاروائی نے آئندہ الیکشن کے اوپر بھی سوالات اُٹھا دیئے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان اس کا نوٹس لے۔ پیپلز پارٹی نے اپنی بدترین دھاندلی کی تاریخ دھرائی ہے۔ کراچی میئر الیکشن میں مینڈیٹ پر ڈاکہ آسیب کی طرح پیپلز پارٹی کا پیچھا کرے گا.

پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اب تک 173 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے،

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر کراچی میئر الیکشن کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی کے خلاف 16 جون بروز جمعۃ المبارک ملک گیر یوم سیاہ منایا جائے گا۔

اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

 جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

 پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل 

ہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک تاریخی کامیابی ملی ہے

Shares: