ٹھٹھہ : کیٹی بندر میں موسلادھار بارش،تیز ہواؤں سے بجلی کے کھمبے گرگئے

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (بلاول سموں کی رپورٹ)بائپرجوائے طوفان آج پاکستان میں داخل ہوگا، کیٹی بندر میں موسلادھار بارش، تیز ہوائوں سے بجلی کے کھمبے گرگئے کیٹی بندرمیں موسلادھابارش کا سلسلہ جاری ہے، تیز ہوائوں سے دکانوں کی چادریں اُڑگئیں محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے دوران کیٹی بندر اور اس کے اطراف لہریں 8 سے12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں بائپر جوائے طوفان کا کیٹی بندر ساحل پر تازہ اثرات کی ویڈیو محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی طوفان ایک سو نوے کلو میٹر دور ہے اور اب اس کی رفتار کم ہو کر ایک سو تیرہ کلومیٹرہوگئی ہے شام تک ساحل کراچی کیٹی بندر شاہ بندر بدین سے ٹکرانے کی پیشین گوئی کی جارہی ہے

Leave a reply