اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر غیر قانونی کٹ جسکی وجہ سے حادثات معمول بن گئے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد زخمی ہونے لگے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیات انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے محکمہ میونسپل کمیٹی کے اعلیٰ حکام کی لا پرواہی یہ ملی بھگت ؟ اوچشریف شہر میں بننے والے ون وے روڈ کے درمیان میں کٹ لگا کر لاکھوں روپے سے بننے والی فٹ پاتھ کو کاٹ کر رکھ دیا دوسری جانب محکمہ ہائی وے کے افسران سے میڈیا کے نمائندوں نے اس روڈ کے کٹ کے بارے موقف لینے کے لیے فون کیا روڈ انسکپٹر اور روڈ ایس ڈی او نے اپنے موقف میں کہا کہ میرے اوپر سیاسی ممبران کا دباؤ ہے کیونکہ اوچ شریف میں کوئی کارروائی نہیں کرنے دیتے انہوں نے کہا اگر ہم کوئی کارروائی کرتے ہیں تو ہمیں روکا جاتا ہے اور کہتے ہیں کہ ہمارے ذاتی کاروبار ہیں جنہیں نقصان پہنچتا ہے بلکہ الٹی گنگا ، سابق وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے شجر کاری مہم کے ذریعے ملک بھر میں درخت لگائے گئے ہیں جبکہ محکمہ ہائی وے کے افسران کی ملی بھگت سے اوچ شریف میں گرین بیلٹ کی خوبصورتی کو کٹ لگوا کر برباد کر دیا گیا اوچ شریف میں الشمس چوک سے لیکر للو والی پل تک اور الشمس چوک سے ابو ظہبی کینال تک جگہ جگہ غیرقانونی یوٹربناکر گرین بیلٹ اور پودوں کواکھاڑ دیا لیکن کسی بھی محکمہ نے غیرقانونی طور پر یوٹرن بنانے سے نہیں روکا اہلیان علاقہ نے غیرقانونی یوٹرن بنانے والے کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے ان کاکہناتھاکہ جگہ جگہ غیرقانونی کٹ بنانے سے حادثات میں روزبروزاضافہ ہوگا جس سے قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ لاحق ہو گئے ہیں
Shares:








