اوچ شریف: شہر سمیت سینکڑوں ایکڑ زرعی سکنی و کمرشل اربوں روپے مالیت کی زمینوں پر بااثر شخصیات کے قبضے

وچشریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچشریف شہر سمیت اس کے دیگر متعدد مواضعات میں سینکڑوں ایکڑ زرعی سکنی و کمرشل اربوں روپے مالیت کی زمینوں پر بااثر شخصیات نے قبضے جمائے ہوئے ہیں اور اس سرکاری رقبے پر خریدو فروخت کا دھندہ شروع کرتے ہوئے سادہ لوح لوگوں کو مالک بن کر لوٹ مار میں مصروف ہیں اوچشریف ، چوک بھٹہ ، اوچ گیلانی ، دھوڑ کوٹ ، اوچ بخاری ، زندے لعل ، حلیم پور ، اوچ موغلہ ، کوٹلہ رحمت شاہ ، ڈاہا خیر پور ، بختیاری ، ککس ، کوٹ خلیفہ ، کوٹلہ موسی خان ، ہیڈ پنجند ، رسول پور ، بکھری ، کوٹلہ شیخاں سمیت دیگر متعدد علاقوں میں ہزاروں ایکڑ سرکاری رقبہ جو کہ سکنی کمرشل و زرعی زمینوں پر مشتمل ہے پر علاقے کی بااثر شخصیات نے اپنا قبضہ جما رکھا ہے ان قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر ان سرکاری زمینوں کی خریدوفروخت کا دھندہ بھی شروع کررکھا ہے اور کروڑوں روپے کی سرکاری زمینوں کو جعل سازی کرکے اپنے آپ کو مالک ظاہر کررکھا ہے اور با اثر قبضہ مافیا کی سرپرستی میں افسران بالا محکمہ انہار کے ایکسین. ایس ڈی او اور میونسپل کمیٹی اوچ شریف اور سیاست دانوں کی سرپرستی میں یہ کام ہو رہا ہے اوچ شریف غوث الاعظم چوک نہر کے دونوں اطراف با اثر افراد نے کیبن مکانات سروس پیمپ ٹی شاپ جوسر شاپ ورکشاپ لگوا کر ماہانہ ہزاروں روپے بٹور لیتے ہیں کئی مرتبہ شکایت کرنے پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی کیونکہ رشوت خور افسران کو منتھلی ملنے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہےعوام الناس نے بتایا کہ قبضہ مافیانے ہزاروں ایکڑ سرکاری اور غیر سرکاری زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں ، ان گروپوں نے جہاں ایک جانب مختلف سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی حاصل کر رکھی ہے وہیں پر انہیں زمینوں کے ریکارڈ رکھنے والے سرکاری اداروں کے بعض کرپٹ افسران کی معاونت بھی حاصل ہے جن کے ساتھ ملی بھگت کر کے لینڈ مافیا کے گروپوں نے زمینوں پر قبضے کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،لینڈ مافیا کے گروپ شہر کےمختلف علاقوں میں زیادہ سرگرم ہیں ذرائع کے مطابق شہر میں سرگرم یہ قبضہ مافیا کے گروپ مختلف انداز میں کام کر رہے ہیں کچھ گروپ خالی سرکاری زمینوں پر قبضے کر کے ان پر جھگیاں بنالیتے ہیں اور ان جھگیوں میں بیرون شہر سے لائے گئے خانہ بدوش خاندانوں کو رہائش رکھنے کی ہدایت دیتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان قبضوں کو مستقل کرنے کے لئے جعلی کاغذات بنوالئے جاتے ہیں اور جھگیوں میں مقیم افراد کو قانونی کارروائی کی صورت میں مزاحمت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ کچھ گروپ سرکاری زمینوں پر راتوں رات چاردیواری تعمیر کر کے اس کے احاطے میں نامکمل اور کچے مکانات تعمیر کر لیتے ہیں اس کام کے لئے یہ ان شہریوں کا شہارا لیتے ہیں جنہیں یہ مذکورہ زمینوں پر پلاٹ حاصل کرنے کا جھانسا دیتے ہیں اور انہیں سے رقوم خرچ کروا کر کچے اور نامکمل کمرے تعمیر کروا دیتے ہیں، اس طرح کچھ گروپ شہر بھر ،میں پھیلی ہوئی ریلوے ٹریک نہر کنارے کے اطراف میں خالی زمینوں پر قبضے کرنے میں مصروف ہیں جہاں پر قبضے کر کے دکانیں تعمیر کر لی جاتی ہیں میڈم پروین عطاء ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ اس کاروبار میں متعلقہ مواضعات کے پٹواری بھی شامل ہیں جنہوں نے جعل سازیاں کرکے کروڑوں اربوں کی جائیدادیں بنا رکھیں ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سمیت دیگر حکومتی اعلی حکام سختی سے نوٹس لیکر ان بااثر افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سرکاری رقبہ واگزار کرائیں

Leave a reply