خیبر پختونخوا میں ڈینگی کنٹرول پروگرام جاری

0
85
dangi

خیبر پختونخوا محکمہ ریلیف،بحالی و آبادکاری، رواں سال صوبائی ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان کے تحت ڈینگی سے نمٹنے کیلئے مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کیساتھ مل کر اقدامات کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں بین الااقوامی تنظیم میڈیکنز ڈو مونڈے (ایم ڈی ایم) کی جانب سے خیبرپختونخوا کے محکمہ ریلیف کو 3,900 مچھر دانی اور2,950 حفظان صحت کٹس کی امداد فراہم کر دی گئی۔
اسی سلسلے میں پی ڈی ایم اے کے ہیومینٹیرین ریسپانس فیسیلٹی جلوزئی میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ ریلیف بحالی و آباد کاری،خیبر پختونخوا عبدالباسط نیمیڈیکنز ڈو مونڈے(ایم ڈی ایم) کی امداد کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ کوششیں نہایت اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ ہرسال عوام کی بہت بڑی تعداد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ ان اشیا کی تقسیم ذیلی اداروں ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے ذریعے کی جائے گی۔

Leave a reply