یونان میں چند روز کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈوبنے والے افراد میں سے 500 افراد تاحال لاپتہ ہیں، 79 افراد کی موت ہو چکی ہے، لاپتہ افراد میں سے 43 کا تعلق آزاد کشمیر کے کئی علاقوں سے ہے،مرنیوالوں میں بھی پاکستانی شامل ہیں،جن کی لاشوں کے لئے لواحقین نے حکام سے رابطہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ لاشیں وطن واپس لائی جائیں
یونان میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعہ نے پاکستانیوں کو بھی سوگوار کر دیا، کشتی میں پاکستانی بھی سوار تھے، آزاد کشمیر کے نوجوان جو کشتی میں سوار تھے وہ غیر قانونی طور پر اٹلی اور یونان جا رہے تھے ، حادثے میں کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں کے ایک ہی خاندان کے 12 افراد بھی شامل ہیں،جو ابھی تک لاپتہ ہیں، کھوئی رٹہ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 4 نوجوان کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں گوڑا بلیال اور دیگر ڈنہ کے رہائشی ہیں، 43 نوجوانوں میں سے 2 افراد بچ گئے ہیں اور باقی تاحال لاپتہ ہیں ،
لاشوں کی واپسی کے لئے اقدامات کئے جائیں،
حادثے میں پاکستانیوں کی بھی اموات ہوئی ہیں، مرنے والوں کی تعداد 79 ہوئی جس میں 12 پاکستانی بھی شامل ہیں، مرنیوالوں میں سے چار کا تعلق شیخوپورہ اور دو افراد کا تعلق پنجاب کے شہر وزیر آباد سے ہے، باقی چھ نوجوانوں کا تعلق جنکی موت ہوئی سیالکوٹ، گجرات، آزاد کشمیر سے ہے، لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاشوں کی واپسی کے لئے اقدامات کئے جائیں،
انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستان، افغانستا، مصر، شام اور فلسطین کے شہری سوار تھے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد 500 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں اس واقعے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں ،یونان کے نگران وزیر اعظم لونیس سارماس نے کشتی ڈوبنے کے حوالے سے حقائق اور تکنیکی پہلوؤں کو جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا جائے گا
واضح رہے کہ یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 79 افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہوگئے 104 مسافروں کو بچا لیا گیا 65 سے 100 فٹ لمبی کشتی میں ممکنہ طورپر750 افراد سوار تھے
اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ
سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار
سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا
جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری