سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )حاجی پورہ تھانہ کہ کرائم فائٹر ایس ایچ او اویس بسراء نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروخت کرنے والا بڑا ڈیلر گرفتار کر لیا،تھانہ کوٹلی لوہاراں کے متعلقہ گاؤں بلانوالہ رات تقریبا 10/11 کے درمیان تھانہ حاجی پورہ کی کامیاب کارروائی
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے متعلقہ گاؤں بلانوالہ میں عمران عرف منا ٹینا عرصہ دراز سے منشیات سمگل کر رہا تھا جس کو تھانہ کوٹلی لوہاراں کے متعلقہ پولیس کی پشت پناہی حاصل تھی اور منا ٹینا پوری دید دلیری کے ساتھ منشیات کا دھندہ کر رہا تھا اور اس موت کے سوداگر کو ساتھ متعلقہ پولیس کی پشت پناہی حاصل تھی ۔ لیکن ایماندار اور فرض شناس بھی محکمہ پولیس میں پائے جاتے ہیں تو تھانہ حاجی پورہ کے ایس ایچ او اویس بسراء نے تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس اور متعلقہ ڈی ایس پی کو اطلاع دیے بغیر بلانوالہ رات تقریبا 10/11 کے درمیان عمران عرف منا کے ڈیرے پر کارروائی کی اور بھاری مقدار میں چار توڑے منشیات اور ناجائز اسلحہ سمیت 7/8 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے 15 کلو چرس 10 کلو پاؤڈر 10 کلو آئس اور 5 عدد ناجائز پیسٹل اور ایک ناجائز رایفل بھی برآمد کر لیے ایس ایچ او اویس بسراء کو علاقہ بھر کی ماؤں نے دعاؤں سے نوازا اور علاقہ کے معتبر اور معزز افراد کا کہنا تھا کہ تھانہ حاجی پورہ کا ایس ایچ او اویس بسراء کسی فرشتے سے کم نہ ہے جس نے لاکھوں ماؤں کی گود کو اجڑنے سے بچا لیا ۔
Shares: