امریکی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
بیجنگ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن 2 روزہ چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔
باغی ٹی وی :انٹونی بلنکن کے دورے کا مقصد امریکا اور چین کے درمیان تعلقات کو بحال کرنا ہے،2018 کے بعد امریکی وزیرخارجہ کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے امریکی وزیر خارجہ 2 روز چین میں قیام کریں گے اور دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ اور چین کے اعلیٰ سفارت کاروں سے ملاقات کریں گے-
U.S. Secretary of State Antony Blinken has arrived in Beijing for a two-day visit.
From China's stance, the US should not have the illusion of dealing with China from a position of strength. pic.twitter.com/160O9xgWV2
— Shen Shiwei 沈诗伟 (@shen_shiwei) June 18, 2023
انٹونی بلنکن کی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کا امکان ہے انٹونی بلنکن دورے کے دوران دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تنازعات کم کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔
سعودی وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات
بیرون ملک چین کے خفیہ "تھانے”
بیجنگ جانے والے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو اس بات کا احساس ہے کہ ہمیں اعلیٰ سطح کے رابطوں تعلقات کو مزید خرابی کی طرف جانے سے روکنے کی ضرورت ہے جبکہ تجزیہ نگاروں کاکہنا ہےکہ انٹونی بلنکن کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سردمہری اور کشیدگی کے خاتمے میں مدد ملےگی۔
بروکنگز انسٹی ٹیوشن کی فیلو پیٹریسیا کم نے جمعہ کو میڈیا بریفنگ میں کہا، "میرے خیال میں یہ حقیقت کہ چین نے اس میٹنگ پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ بیجنگ اپنے موقف کے بارے میں کافی پراعتماد محسوس کر رہا ہے۔
اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،بچوں سمیت 40 افراد ہلاک
ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں سائیکلیسٹ خطرناک حادثے کا شکار
سعودی عرب؛ قلعہ عسفان جو حجاج کرام کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا
ہفتے کے روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، بائیڈن نے چین کے ساتھ "جائز اختلافات” کو تسلیم کیا لیکن برقرار رکھا کہ وہ "جن شعبوں میں ہم ساتھ مل سکتے ہیں” پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال امریکا اور چین کے درمیان تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوا،امریکی وزیر خارجہ کو فروری میں چین کا دورہ کرنا تھا لیکن انہوں نے مشتبہ چینی غبارے کی امریکی فضائی حدود میں موجودگی کے بعد اپنا فروری کا دورہ ملتوی کردیا تھاچین کی جانب سے تائیوان کے قریب فوجی سرگرمیوں پر امریکا نے خدشات کا اظہار کیا جسے چین نے اپنا اندرونی معاملہ قرار دے کر رد کردیا۔