یونان کے دارالحکومت ایتھنز سمیت مختلف شہروں میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں اور پناہ گزینوں کو بچانے کے ناکافی اقدامات پر حکام کے خلاف پر احتجاج اور شدید نعرے بازی کی گئی-
باغی ٹی وی:برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق احتجاجی مظاہرین کی جانب سے مختلف مقامات پر پولیس پر پتھراؤ کے واقعات بھی رونما ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ یونانی حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
The fact that the people of Greece took to the streets in Athens, Thessaloniki and many other cities today to demand accountability for the murderers of refugees should be an example for all peoples. As a refugee journalist living in Greece, I am grateful!!! #Greece #Πυλος… pic.twitter.com/Im7rdS6sue
— Vedat Yeler (@vedatyeler_) June 15, 2023
قبل ازیں یونان میں تارکین وطن سے متعلق نسل پرستانہ تبصرے پردائیں بازو کی سیاسی جماعت سےتعلق رکھنے والے یونانی رکن پارلیمنٹ کریاکوس میسوٹاکیس کی رکنیت معطل کردی گئی یونانی رکن پارلیمنٹ نے اپنےایک انٹرویو میں تارکین وطن کو برداشت نہ کرنے اور ان پر چوریوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد اب انہیں جماعت سے نکال دیا گیا ہے۔
کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل
واضح رہے کہ یونان کے ساحلی علاقے میں 14 جون بروز بدھ کو کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔ کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 104 کو بچا لیا گیا تھا، کشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس لیا تھا اورآج ایوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے اور جاں بحق ہونے والوں کےلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔