سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر)سیالکوٹ کسٹم حکام کا چھاپہ، سیالکوٹ رامتلائی میں غیرملکی نان کسٹم کپڑے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی، چھ کروڑ مالیت کا نان کسٹم کپڑا کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ رامتلائی میں کسٹم حکام اے سی حسیب احمد باجوہ کی ٹیم مدثر باجوہ، علی، سردار عامر، انسپکٹرز اور دیگر عملہ نے چھاپا مار کر کروڑوں مالیت کا غیر ملکی نان کسٹم خام کپڑا اپنی تحویل میں لے لیا..
علی زیب اور قاری امیر محمد عرصہ دراز سے کروڑوں مالیت کا نان کسٹم کپڑا سمگل کرکے مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے جن کے خفیہ گوداموں پرکسٹم حکام نے چھاپہ مار کر کروڑوں مالیت کاغیر ملکی کپڑا تحویل میں لے لیا مزید تفتیش جاری ہے

Shares: