مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

نمائندوں کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
0
66
Imran khan

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے مزید 6 منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے نمائندوں کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضری کے معاملے پر تسلی بخش جواب نہ دینے پر پارٹی سے نکالا گیا، تمام اراکین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے لئے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو بھی خط لکھ دیا-

گزشتہ روز پی ٹی آئی نے 11 منتخب بلدیاتی نمائندوں کی بنیادی رکنیت ختم کی تھی۔ پی ٹی آئی اب تک مجموعی طور پر 17 منتخب بلدیاتی نمائندوں کو میئر کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے پر پارٹی سے نکال چکی ہے۔

مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر 11 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

حلیم عادل شیخ نے 11 بلدیاتی اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے جمع کروائےگئے جوابات اطمینان بخش نہیں ہیں، تمام جوابات ایک جیسے اور اسٹیریو ٹائپ ہیں جبکہ نوٹیفکیشن میں مومن آباد ٹاؤن کے وائس چیئرمین محمد کبیر پر پارٹی کے خلاف سازش کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 جون کو ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مرتضیٰ وہاب تھے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جعلی ویڈیو شئیر کرنے پررانا ثناء اللہ کا …

پاکستان تحریک انصاف کے 31 ارکان کے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب ہو گئے تھےجبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا میئر کراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کرنے والی پی ٹی آئی کے 34 اراکین پولنگ کے دوران غیر حاضر رہے تھے۔

آئی ایم ایف کا اعتراض،بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی

Leave a reply