ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی ( قیصرعباس جعفری سے)پولیس سرکل کوٹ چھٹہ میں گزشتہ 3 ماہ سے ڈاکو راج قائم ہے ،شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں سرکل کے چاروں تھانوں میں سفارشی ایس ایچ او تعنات ہیں۔ کوٹ چھٹہ سرکل میں روزانہ 15 سے زائد چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں، سرکل کوٹ چھٹہ ڈکتی ، چوری اور قتل کی وارداتوں میں نمبر ون پر ہے ایس ڈی پی او کی گرفت کمزور ہونے سے سرکل میں 14نوجوان قتل 80سے85موٹر سائیکل چوری ڈکیٹی کے علاوہ نقب زنی دکانوں گھروں کے تالے توڑ کر اور چھتیں پھا ڑ کر پیٹر انجن سولر پلیٹیں مال مویشی، بھیڑ بکریاں کے علاوہ دیگر 250 سے300 کے لگ بھگ چوری اور ڈکیٹی کی وارداتوں میں تقریبا تیں کروڑ مالیت کا شہریوں کا نقصان متاثرین کا آر پی او، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیل کے مطابق  ڈیرہ غازیخان پولیس سرکل کوٹ چھٹہ میں گزشتہ 3 ماہ سے ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں کی تعداد میں ڈکتی ، چوری اور قتل کی وارداتیں ہورہی ہیں ضلع بھر میں سرکل کوٹ چھٹہ ایس ڈی پی او یوسف ہارون کی گرفت کمزور ہونے سے وارداتوں میں نمبر ون پر ہے سرکل بھر کے چاروں تھانوں میں اسی عرصے میں تقریبا 14نوجوان قتل 80سے85موٹرسا ئیکلیں چوری اور ڈکیٹی کے علاوہ نقب زنی گھروں اور دوکانوں کے تالے توڑ اور چھتوں کو پھاڑ کر علاوہ پیٹر انجن سولر پلیٹں مال مویشی بھیڑ بکریاں کے علاوہ دیگر 250سے300 چوری اور دکیٹی کی وارداتوں میں تقریبا تین کروڑ سے زائد مالیت کا شہریوں کا نقصان ہو چکا ہے سرکل کوٹ چھٹہ کے چاروں تھانوں کوٹ چھٹہ، چوٹی ، درخواست جمال خان اور جھوک اترا کے ایس ایچ اوز سیاسی سفارشوں پر تعینات ہیں مزکورہ ہونے چوری اور ڈکیٹی کے شبہ میں شریف شہریوں پر الزام لگا کر گرفتار کر کے ریکوری کے نام پر روزنہ لاکھوں روپے لے کر ایس ڈی پی او یوسف ہارون کی ملی بھگت سے کرپشن کی جا رہی ہے۔ متاثرین کو ایک روپے ریکوری نہیں دی جاتی صرف ریکوری کے نام پر صرف اور صرف کرپشن کی جا رہی ہے گزشتہ روز بھی تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ خان پور منجوالہ میں اٹامک انرجی کے ملازم مختیار احمدانی سے صبح دن دہاڑے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگے۔ 15 پر کال پر پولیس گھنہ بعد پہنچی موقع دیکھ کر واپس چلی گئی 5 روز قبل تھانہ کوٹ چھٹہ چوکی خانپور کی حدود میں شملہ عرف شمس الدین رات کی تاریکی میں گھر میں گھس کر سامان چوری کر لے جارہے تھے نزدیکی لوگوں کی جاگ ایک ملزم صدام کچھیلہ رنگے ہاتھوں چوری میں لوگوں نے پکڑ کر پولیس خانپور منجوالا کے حوالے کردیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزم کے خلاف ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا ۔ چوکی انچارج فہیم مدعی کو کہتا ہے چوری کا نامزد مقدمہ میرے اختیار میں نہیں ہے میرے اختیار میں صرف نامعلوم مقدمہ درج کرنا ہے ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ کو ملنے کا مشورہ دے دیا۔ مدعی ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ کے دفتر گیا تو ریڈر عمار نے کہااگر آپ نے نامزد مقدمہ کروانا ہے تو ڈی پی او ڈیرہ کو ملو ورنہ اپنا ٹائم برباد نہ کرو ۔ مدعی کو پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ اور چوکی پولیس خانپور منج والا کے انچارج فہیم نے فٹبال بنا کررکھ دیا۔ مدعی شملہ عرف شمس الدین 5 روز گزر جانے کے باوجودگھر میں گھس کر چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزم صدام کے خلاف چوری کا مقدمہ درج نہیں کرا سکا۔ چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا ملزم تاحال بغیر مقدمہ حوالات میں بند ہے۔ متاثرین شملہ عرف شمس الدین، مختیار احمدانی امیر بخش، بلال لشاری ، محمد نوید ودیگر نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Shares: