میہڑ ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ نامہ نگار) زرعی پانی کی قلت کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
تفصیل کے مطابق سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے زرعی پانی کی قلت اور نہروں کی صفائی نا ہونے کے خلاف سکندر سوڈھر کی قیادت میں انڈس ہائی وے بائی پاس پر شامیانے لگاکر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا اور ایریگیشن عملے کے خلاف سخت نعرےبازی کی گئی مظاہرین نے کہاکہ زرعی پانی کی قلت کے باعث لاکھوں ایکڑ زرعی زمین بنجر بن جائیگی اور پہلے ہی سیلاب نے پورے علاقے کو تباہ و برباد کردیا ہے دوسرے جانب زرعی پانی کی قلت کرکے عوام کو بھوک اور بدحالی کی طرف دھکیلا جارہاہے.
مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ زرعی پانی کی قلت ختم کرکے آبادگاروں اور کسانوں کی بے چینی دور کی جائے.ورنا پرامن احتجاج جاری رہیگا.

Shares: