چارسدہ عید الضحٰی کے موقع پر بھی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، چارسدہ گریڈ سٹیشن سے منسلک مختلف فیڈر پر 8 سے 12  گھنٹے لوڈشیڈنگ اور ساتھ میں مختلف فیڈر پر وولٹیج نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،حکومتی دعؤوں کے باوجود عید پر بلا تعطل بجلی فراہم نہ کی گئی،8 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے لیکن عید الاضحی کے موقع پر عوام اس ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آچکے ہے،چارسدہ مردان صوابی اور دیگر اضلاع کے عوام کا حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ عید کے دوران انکو بجلی فراہم کی جائے،ورنہ شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا،
دوسری جانب چارسدہ میں تنگی گریڈ سٹیشن  سے منسلک فیڈر پر 8 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری  ہونے کے ساتھ ولٹیج   نہ ہونے کے برابر ہے، اسکے علاوہ  بار بار ٹرپنگ بھی جاری جن کی وجہ گھروں مارکیٹوں اور مساجد  میں بجلی کے آلات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے،عوام کا مطالبہ ہے کہ ہمیں پورے ولتیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جائے،
Shares:








