سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق اپوزیشن لیڈر ،وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ہے،

اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، ایم پی اے فرخ شاہ ،شازیہ عطاء مری، سینیٹر قرۃ العین مری، اعجاز جکھرانی و دیگر بھی موجود تھے،ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، عام انتخابات، نگران حکومت پر بات چیت کی گئی ،رہنماؤں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو سکھر کے دورے کی دعوت دی، آصف علی زرداری نے سکھر اور گھوٹکی کے دورے کی دعوت قبول کرلی

دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرسید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی پارٹی کے سربراہ کو لیڈر آف ہاؤس بنا سکے، ہماری کوشش ہے کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں، پیپلز پارٹی اپنے نشان تیر سے الیکشن میں حصہ لے گی اور ہم کوشش کریں گے کہ دوسری پارٹیوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں ملکی معیشت خطرناک اژدھا بن چکی ہے اس معیشت کو درست کرنا بڑا چیلنج ہے سیاستدانوں کو ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا ہوگا کیونکہ اعتماد ہوگا تو ہم اس خراب معیشت کو درست کرسکیں گے،ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پارٹی نے اپنا منشور پورا کیا ہو، اب بھی الیکشن سے پہلے ہم اپنا منشور دے دیں گے،

سابق صدر آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس نواب شاہ میں وزراء، اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیدران اور کارکنان سے ملاقاتیں ہوئیں،صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، رمیش لال، نذیر خان بگھیو، نے ملاقات کی۔

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

Shares: