![mohsin naqvi](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/mohsin-naqvi01.png)
لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ بالکل بند نہیں ہورہے اور کسی غریب کا علاج بند نہیں ہورہا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے لاہور میں اکبرچوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اورکام کی رفتار کا جائزہ لیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ،کلمہ چوک انڈرپاس میں بارش کا پانی جمع ہونے کی رپورٹ ملنے پرذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا غلط استعمال بند کیا ہے، دل کے آپریشن بالکل بند نہیں کیے، صرف نجی اسپتال میں دل کے آپریشن پر 30 فیصد ادا کرنا ہوگا،ہیلتھ کارڈ بالکل بند نہیں ہورہے،کسی غریب کا علاج بند نہیں ہورہا، امید ہے جو ٹارگٹ رکھا ہوا ہے یہ منصوبہ اس پر مکمل ہوگا۔
عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم امتناعی واپس لے لیا
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر اورنگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،جس میں ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا تھا کہ صحت سہولت کارڈ کا نام بدلتا رہا، لوگ اس کارڈ پر ارب پتی بن گئے اور اتنے اسٹنٹ ڈالے گئے کہ ملک سے اسٹنٹ ختم ہوگئے،صحت کارڈ ایک اچھا مثبت قدم تھااسے بند نہیں کیا جا رہا اب صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اورسوشل ویلفیئر سےرجسٹرڈ غریب افراد صحت کی سہولت حاصل کرسکیں گے،جونیئرز ڈاکٹرز نے پرائیوٹ اسپتالوں میں آپریشن کیے، 50 فیصد نارمل ڈلیوری کے سی سیکشن ہوئے۔
مون سون بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خطرہ
عامر میر کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ اسکیم نواز شریف کے دور 2015 میں غریبوں کے لیے تھی، اس دور میں ہیلتھ کارڈ پر آپریشن کیلئے 3 لاکھ حد رکھی گئی تھی،ابق حکومت نے ہیلتھ کارڈ پر400 ارب روپےمختص کیےایک مافیہ بنا پرائیوٹ اسپتالوں کےساتھ کمیشن طے ہوئے، دھڑا دھڑ مریضوں کو پرائیوٹ اسپتالوں میں آپریشن کیلئے بھیجا گیااور خوب پیسا کمایا گیا، سابق حکومت کے صحت کارڈ پرپرائیوٹ اسپتا لوں کے 100، 100 ارب روپے کے بل بنے پڑے ہیں، صحت سہولت کارڈ سے متعلق خبروں سے غلط تاثر پیدا ہورہا ہے، اب یہ سہولت ان لوگوں کے لیے ہوگی جو افورڈ نہیں کرسکتے۔