ایشیا رگبی کی جانب سے رگبی چیمپئن شپ مینز ڈویژن ون کے لیے مقرر کیے گئے میچز کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم لاہور پہنچ گئی، پاکستان دو میچوں کی دلچسپ سیریز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچز 4 اور 8 جولائی کو لاہور کے مشہور پنجاب اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
مہمان ٹیم کے لاہور پہنچنے پر پاکستان رگبی یونین کے عہدیداران نے انکا استقبال کیا، ٹیم کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ یواے ای کی ٹیم میں 26 کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں۔ایشین رگبی چیمپیئن شپ ڈویژن ون کو سپر وائز کرنے کے لیے ہانگ کانگ، سنگاپور اور ملائشیا کے میچ آفیشلز بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔
میچز رات 8 بجے کھیلے جائیں گے، 4 جولائی کو ہونے والے میچ میں ہانگ کانگ کے مورگن وائٹ میچ ریفری ہوں گے، سنگا پور رگبی فیڈریشن کے جسٹ وانگ اور ملائشیا کے عبد المنیم میچ میں انکے نائب ہوں گے۔

Shares: