سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایس پی ورسک ڈویژن کی نگرانی میں ہونے والی موک ایکسرسائز میں ڈی ایس پی ورسک سرکل کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ متھرا سمیت دیگر پولیس افسران کیساتھ ساتھ البرق ٹیم، ایلیٹ فورس اور مقامی پولیس نے بھی حصہ لیا
پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کا مشق کیا، جس کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں بروقت ریسپانڈ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا مشق کے دوران حساس عمارت کی بلڈنگ کا محاصرہ کرکے عملہ کو بحفاظت منتقل کرنے کی مشق کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں سے علاقہ کی صفائی کی مشق بھی کی گئی
اسی طرح زخمیوں کو بحفاظت قریبی ہسپتالوں تک پہنچانے اور عمارت کو دہشت گردوں سے پاک کرنے جبکہ گرفتار افراد کو بروقت تھانہ منتقلی کا بھی مشق بھی کیا گیا،

Shares: